کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویڑن احمد علی کمبوہ کا گندم خریداری مراکز کا اچانک معائنہ

بدھ 18 اپریل 2018 22:08

ڈی جی خان۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویڑن احمد علی کمبوہ نے گندم خریداری مراکز کا اچانک معائنہ کیا کاشتکاروں سے معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ریکارڈ کو چیک کیا ٹبی قیصرانی فوڈ سنٹر کے معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کمشنر نے کہاکہ بار دانہ کی میرٹ پر منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایاجائے گا بے ضابطگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی سنٹرز کوآرڈینیٹرمعاملات کے ذمہ دار ہو ںگے انہوںنے کہاکہ آڑھتیوں اور مڈل مین کی حوصلہ شکنی کی جائے کاشتکاروں کی رہنمائی اور سہولیات کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں اس موقع پر بتایاگیاکہ ڈیرہ غازیخان ڈویڑن سے چار لاکھ 74ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے جس کیلئے چاروں اضلاع میں 44خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں بار دانہ کامیرٹ پر اجراء یقینی بنانے کیلئے گزیٹڈ آفیسرز کو کوآرڈینیٹر مقرر کیاگیاہے اس موقع پر متعلقہ افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :