دانش سکول میں یتیم او رمستحق طلباوطالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں،ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان

بدھ 18 اپریل 2018 22:08

ڈی جی خان۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد ابراہیم جنید نے کہا ہے کہ دانش سکول میں یتیم او رمستحق طلباوطالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں ۔انہوںنے یہ بات دانش سکول کے بورڈ آف گورنرزکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کی تفصیلات طلب کر لیں، ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ دانش سکول کے رقبہ پر کاشتہ فصل اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اجلاس میں بتایاگیاکہ دانش سکول نے پنجاب ایجوکیشن بورڈ کے تحت مڈل امتحانات میں سو فیصد کامیابی حاصل کی ہے میٹرک کے پریکٹیکلز جاری ہیںدانش سکول کے توسیعی منصوبے کے تحت اکیڈمک بلاک اور رہائش گاہیں تعمیر کی جارہی ہیں طلباوطالبات کو فراہم کیے جانے والے کھانے کا ٹھیکہ منسوخ کر دیاگیاہے نئے ٹھیکے تک کھانے کے معاملات دیکھنے کیلئے پرنسپلز او ردیگر اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ادارہ میں مزید اساتذہ کی تعیناتی کیلئے انٹرویو ز میں منتخب ہونے والے امیدواروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے ساتویں تعلیمی سیشن کیلئے اہل 300طلباوطالبات کا میڈیکل چیک اپ اور ان کے والدین کی معاشی حالت چیک کرنے کیلئے سروے کرایاجارہاہے اجلاس میں پرنسپل شبنم حسیب ، پروفیسر غزالہ قدوس ، لیفٹیننٹ کرنل (ر) افتخار حسین ، پروفیسر سجاد حسین کے علاوہ ملک احمد بخش بھاپا ، پروفیسرواجد مسعود سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :