نوکنڈی،پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

متفقہ طور پر ماہ اپریل و مئی کا نرخنامہ ترتیب دیا گیا

بدھ 18 اپریل 2018 22:32

نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت تحصیلدار قاضی پرویز منعقد ہوا جس میں رکن ضلع کونسل چاغی خان محمدآصف سنجرانی،مولانا محمد عالم، ملک محمد اعظم محمدزئی ،میر انور جان ایجباڑی،چوہدری روپ چند،حاجی عبدالسلام کشانی،انجمن تاجران کے واحد بخش شیرزئی،سیف اللہ نورزئی،عبداللہ ،حاجی یار محمد برہانزئی،سونو و دیگر نے شرکت کی جہاں متفقہ طور پر ماہ اپریل و مئی کا نرخنامہ ترتیب دیا گیا اس موقع پر تحصیلدار قاضی پرویز نے کہا کہ نرخنامہ تمام دکانداروں کو مہیا کی جائیگی جہاں انہیں واضح جگہ پہ آویزان کیا جائے اور صارفین کو نرخنامہ کے تحت سودا سلف دی جائے انہوں نے کہا کہ زخیرہ اندوزئی اور گرانفروشی کرنے اور نرخنامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیساتھ کوئی نرمی نہیں ہوگی بلکہ آئنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا انہوں نے کہا کہ زائد المعیاد اشیاء رکھنے والے دکانداورں کو بھاری بھر جرمانہ سمیت سخت سزا دینے سے گریز نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ عوام گرنفروشوں اور زخیرہ اندوزی کرنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ انتظامیہ بروقت کاروائی کرکے صارفین کو ریلیف فرام کرسیکں اس موقع پر خان محمد آصف سنجرانی نے بازار میں گرانفروشی اور زائد المعیاد اشیاء رکھنے والے دکانداروں پہ چھاپے اور انہیں گرفتار کرنے پہ اے سی تفتان اور تحصیلدار کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ علاقے سے گرانفروشی اور زائد المعیاد اشیاء رکھنے والے دکانداروں کے خلاف انتظامیہ کے ہر عمل کی حمایت کرینگے اور زائد المعیاد اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں پہ چھاپے مار کر سخت سے سخت سزا دینے کی سفارش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :