ضلع میں سولہ مقا ما ت پر سستے رمضان بازار لگا ئے جا ئیں گے، محمد شفیق

بدھ 18 اپریل 2018 22:40

گوجرانوالہ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز محمد شفیق نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں سولہ مقا ما ت پر سستے رمضان بازار لگا ئے جا ئیں گے، گو جرانوالہ سٹی میںگلشن اقبال پا رک شا ہین آ باد ،صغیر پارک نو شہرہ روڈ کھیا لی اڈہ،فتو منڈاور پیپلز کا لونی کے مقا ما ت پر سستے رمضان بازار لگائے جا ئیں گے جبکہ کا مو نکے میں دو ،نو شہرہ ورکا ں میں تین ،وزیر آباد میں تین اور گوجرانوالہ صدر میں بھی تین مقا مات پرسستے رمضا ن بازا رلگا ئے جا ئے گے ،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے رمضان بازاروں کے سلسلہ میںمنعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا،اس موقع پراسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹر یز محمد اعظم ڈار اور محمد اصغربھٹی بھی موجود تھے۔