ہری پور،انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کیلئے 228 امتحانی سنٹر قائم کر دیئے گئے

220 سے زائد سنٹروں کی کیمروں کے ذریعہ مانیٹرنگ کی جائے گی۔ کنٹرولر امتحانات جہانزیب خان

بدھ 18 اپریل 2018 22:44

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) بورڈ آ ف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے کنٹرولر امتحانات جہانزیب خان نے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کیلئے ہزارہ بھر میں 228 امتحانی سنٹر قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ 220 سے زائد سنٹروںکی کیمرے کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گی جس کیلئے بورڈ آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جس کی مانیٹرنگ کیلئے باقاعدہ سٹاف تعینات کر دیا گیا ہے، اس کی سربراہی چیئرمین بورڈ اور میں خود کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 25 اپریل سے شروع ہونے والے انٹر امتحانات میں 42 ہزار میل اور 30 ہزار 100 فی میل طالبات حصہ لیں گی جو 16 مئی کو اختتام پذیر ہوں گے جس کے بعد 19 مئی سے پریکٹیکل شروع ہوں گے جو ایک ہفتہ تک جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی سنٹروں کی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کا مقصد طلباء و طالبات میں نقل کے رحجان کو ختم کرنا ہے اور اس رحجان کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :