پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے پولنگ 28 اپریل کو ہو گی

بدھ 18 اپریل 2018 22:44

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پشاور ہائی کورٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ 28 اپریل کو ہو گی۔ تنویر احمد مغل ایڈووکیٹ الیکشن کمیشن کے فرائض سرانجام دیں گے۔ پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری، لائبریری سیکرٹری اور آٹھ ایگزیکٹو ممبران کے عہدوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی (آج) آخری تاریخ ہے، (کل) 20 اور 21 اپریل تک سکرونٹی اور اعتراضات ہوں گے جبکہ 23 اپریل تک کاغذات واپس جبکہ 25 اپریل کو حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

الیکشن کیلئے پولنگ 28 اپریل کو ہو گی۔ تنویر احمد مغل ایڈووکیٹ الیکشن کمشنر اور ملک مسعود الرحمن ایڈووکیٹ، ایس ایم منیر ایڈووکیٹ، عبدالواحد ایڈووکیٹ، خالد ربانی ایڈووکیٹ، نبیلہ ناز ایڈووکیٹ، عزیز احمد خان ایڈووکیٹ، گلناز رشید ایڈووکیٹ، محمد شفیق تنولی ایڈووکیٹ، محمد شوکت پرویز ایڈووکیٹ، ملک فیاض ایڈووکیٹ، محمد رفیق یوسف ایڈووکیٹ اور سید بابر علی شاہ ایڈووکیٹ الیکشن کمیشن کے ممبران ہوں گے۔