اسلام آباد ،فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) فرخ رشید نے ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا

بدھ 18 اپریل 2018 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) فرخ رشید نے ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا،بطور اعلی پولیس آفیسراسلام آباد کے علاوہ دیگر صوبوں میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تیسویں کامن پی ایس پی گروپ گریڈ19 کے آفیسر فلائٹ لیفٹننٹ(ریٹائرڈ) فرخ رشید کو ایس ایس پی ٹریفک تعینات کیا گیاہے جنھوںنے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے فرخ رشید دیگر صوبوں میں بطور اعلی پولیس آفیسرخدمات سرانجام دے چکے ہیںجبکہ اسلام آباد میںبھی بطور اے ایس پی اورایس پی تعینات رہ چکے ہیں جو اب اسلام آباد میں بحیثیت اے آئی جی جنرل تعینات تھے ،ان کی قابلیت اور پیشہ وارانہ مہارت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک تعینات کیا گیا ہے،،ٹریفک کا چارج سنبھالتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح آئی ٹی پی کے ویژن اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا ہے۔

۔۔۔

متعلقہ عنوان :