اسلام آباد ، بھارہ کہو سے شادی شدہ خاتون سے اغواء ، سہالہ میں تعمیراتی سامان خرد برد کرنے پر مقدمہ درج

بدھ 18 اپریل 2018 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) تھانہ بھارہ کہو کے علاقے سے شادی شدہ خاتون سے اغواء جبکہ تھانہ سہالہ کی حدود میں تعمیراتی سامان خرد برد کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس کو محمد وسیم نے بتایا کہ وسیم علی اس کی اہلیہ ( ص ۔ ب ) کو اغواء کر کے لے گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔۔

(جاری ہے)

تھانہ سہالہ پولیس کو طارق خان نے بتایاکہ ملزم محمد سلیم کو گھر پر لکڑی کا کام کرنے کیلئے لکڑی اور ایلومینم وغیرہ سامان خرید کر دیا ملزم نے کام نہ کیا اور سامان خردبرد کرلیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

۔۔۔(اعجاز چیمہ/ سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ( آن لائن) تھانہ ترنول کے علاقہ میں بچوں کی لڑائی کے دوران پتھرائو سے 2 افراد زخمی ہو گئے ، پولیس نے 10ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس کو ظریف خان نے بتایاکہ بچوں کی لڑائی کے دوران شیوخان نے 9 ملزمان کے ہمراہ مسلح ہوکر مدعی اور اس کے بھتیجے جاوید کو تشددکانشانہ بنایا اور گاڑی کو پتھر مارکر نقصان پہنچایا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔۔۔۔