وی سی گورنمنٹ وویمن یونیورسٹی کا سالانہ سپورٹس گالا اور سپرنگ فیسٹیول کی تقریبات کا افتتاح

جمعرات 19 اپریل 2018 01:00

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) وائس چانسلر گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ڈاکٹر فرحت سلیمی اور ممبر ایوان صنعت و تجارت ڈاکٹر مریم خواجہ نے جی سی وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں سالانہ سپورٹس گالا اور سپرنگ فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کردیا ۔

(جاری ہے)

وی سی ڈاکٹر فرحت سلیمی نے بتایا کہ جی سی وویمن یونیورسٹی میں سالانہ سپورٹس گالا کا آغا ز ہوچکا ہے جس میں یونیورسٹی طالبات روائتی جوش و جذبہ سے حصہ لیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں نصاب سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلو ں پر بھی بھرپور توجہ دی جارہی ہیں کیونکہ کھیل انسانی شخصیت پر گہرے مثبت اثرات مرتب کرتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی پلیئرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کیا جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے شعبہ کھیل میں بہتری کیلئے نیشنل لیول کے کھلاڑیوں اور انسٹریکٹر ز کی نگرانی میں کھلاڑیوں کو کوچنگ دینے کے اہتمام کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :