ڈپٹی ڈی ای او ایلیمنٹری کا گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ہیر میں سپورٹس گالا کی تقریب میں شرکت

جمعرات 19 اپریل 2018 01:00

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ڈپٹی ڈی ای او ایلیمنٹری اللہ رکھا راشدنے کہ تعلیم کے ساتھ کھیل اور صحت ضروری ہے کھیلوں کی سرگرمیاں انسان کو ذہنی جسمانی طور پر فعال رکھتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ہیر میں محکمہ تعلیم اور سدھار کے اشتراک سے چلڈرن گلوبل ورلڈکپ فٹ بال سپورٹس گالا کی تقریب تقسیم انعامات میں کیا۔

(جاری ہے)

ان سے قبل مسلم لیگی رہنما صوفی محمد اسحاق، محمد اظہرڈائریکٹر پروگرام ، اے ای او محمد عثمان ، ہیڈ ماسٹر محمد جمیل اور محسن ریاض نے بھی خطاب کیا۔ اللہ رکھا راشد نے مزید کہا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو اس جانب راغب کریںکہ آنے والی نسل نہ صرف صحت مند ہو بلکہ عالمی سطح پر کھیلوں کے میدانوں میں پاکستانی پرچم بلند کر سکیں تاکہ والدین، ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :