گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا جمہوریت کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

پیر 15 ستمبر 2025 20:36

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا جمہوریت کے عالمی دن پر خصوصی پیغام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جمہوریت کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ جمہوریت عوامی فلاح و بہبود کی ضمانت ہے۔ پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے، اس کا احترام ہر شہری پر لازم ہے۔

(جاری ہے)

آج پاکستان میں جمہوریت ماضی کے مقابلے میں زیادہ مستحکم اور فعال ہے۔ جدید تقاضوں کے مطابق نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے، آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے خامیوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔ جمہوریت کے استحکام میں تمام اسٹیک ہولڈرز کا کردار قابلِ تحسین ہے۔