Live Updates

سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن مزید تیز کیا جائے گا، بلال یاسین

پیر 15 ستمبر 2025 20:16

سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن مزید تیز کیا جائے گا، بلال یاسین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر ہائو سنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت محکمہ ہائو سنگ میں اہم اجلاس ہوا۔سیکرٹری ہائو سنگ نورالامین مینگل نے صوبائی وزیر کو محکمانہ امور بارے تفصیلی بریفنگ دی، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن اور دیگر منصوبوں کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر ہائو سنگ نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے پورٹل پر صارفین کی تعداد 15 لاکھ 80ہزار سے تجاوز کرنا حکومتی پالیسی پر عوام کا اعتماد ہے،8 لاکھ7 ہزار590 افراد قرض کیلئے باقاعدہ درخواستیں جمع کروا چکے ہیں،74 ہزار500 سے زائد افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے90 ارب42 کروڑ کی رقم منتقل کر دی گئی ہے،14 ہزار گھر مکمل جبکہ1 ارب 96 کروڑ اقساط کی مد میں بھی ادائیگی کی جاچکی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مقرر کردہ اہداف کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جارہے ہیں، سیلاب متاثرین میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے مشینری اور دیگر انتظامات کی فراہمی مزید تیز کی جائے گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات