سابق انگلش بیٹسمین ایڈ سمتھ کو انگلینڈ کا نیا نیشنل سلیکٹر بنائے جانے کا امکان، اینڈی فلاور بھی دوڑ میں شامل

جمعرات 19 اپریل 2018 09:30

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی طرف سے سابق انگلش بیٹسمین ایڈ سمتھ کو نیا نیشنل سلیکٹر بنائے جانے کا امکان ہے، انگلش ٹیم کے سابق کوچ اینڈی فلاور بھی دوڑ میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سمتھ نے 2008ء میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور وہ جیمز وائی ٹیکر کی جگہ انگلینڈ کے نئے سلیکٹر بننے کے مضبوط ترین امیدوار ہیں، وائی ٹیکر نے گزشتہ ماہ عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، وہ پانچ برس تک انگلینڈ کے سلیکٹر رہے۔

ای سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نیشنل سلیکٹر کیلئے سمتھ، اینڈی فلاور سمیت مائیک سلوے اور ڈیرک پرینگل سے انٹرویوز لئے گئے، رواں ہفتے کے آخر میں باضابطہ طور پر نئے سلیکٹر کا اعلان کر دیا جائے گا، نیشنل سلیکٹر تقرری کے بعد نئے آزادانہ سلیکٹر کا چنائو کرے گا۔ واضح رہے کہ اینڈی فلاور 2009ء سے 2014ء تک بطور کوچ انگلش ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :