Live Updates

"ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم" کی ایشیا کپ سے چھٹی

سری لنکا نے افغانستان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 ستمبر 2025 23:17

"ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم" کی ایشیا کپ سے چھٹی
ابوظہبی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر 2025ء ) "ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم" کی ایشیا کپ سے چھٹی، سری لنکا نے افغانستان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے آغاز سے قبل بلند و بانگ دعوے کرنے والی افغانستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے پہلے راونڈ میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

(جاری ہے)

ابوظہبی میں کھیلے جانے والے ناک آوٹ میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو باآسانی شکست دے دی۔ سری لنکا نے افغانستان کی جانب سے دیا گیا 170 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ یوں افغانستان کی ٹیم ایشیا کے سپر 4 مرحلت تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی۔ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلہ دیش نے سپر 4 مرحلے کیلئے کوالی فائی کر لیا۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات