فیفا رینکنگ‘ اسپین پھرسے دنیائے فٹبال کا حکمران بن گیا، پاکستان کی بھی ترقی‘199واں نمبر

جمعرات 18 ستمبر 2025 23:21

فیفا رینکنگ‘ اسپین پھرسے دنیائے فٹبال کا حکمران بن گیا، پاکستان کی ..
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء)اسپین ایک بار پھر دنیائے فٹبال کا حکمران بن گیا۔ پاکستان بھی دو درجے ترقی کے ساتھ 199 نمبر پر آگیا۔فیفا کی جانب سے جاری کردہ اپ ڈیٹ رینکنگ میں اسپین ایک درجے ترقی کے بعد پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔فرانس نے بھی ایک درجہ چھلانگ لگا کر دوسری پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔ ارجنٹائن کی دنیائے فٹبال پر سبقت ختم، دو درجے تنزلی سے اب اس کی تیسری پوزیشن ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کا چوتھا نمبر برقرار ہے جبکہ پرتگال ایک درجے ترقی پاکر پانچویں پوزیشن پر آگیا ہے۔ برازیل ایک درجے تنزلی سے چھٹے نمبر پر چلا گیا۔ہالینڈ اور بیلجیم کی بدستور بالترتیب ساتویں اور آٹھویں پوزیشن برقرار ہے۔کروشیا ایک درجے چھلانگ لگاکر نویں جبکہ اٹلی بھی ایک درجہ ترقی سے دسویں پوزیشن پر آگیا ہے۔بھارت ایک درجے تنزلی کے بعد 134 نمبر پر چلا گیا ہے۔یاد رہیکہ اس وقت فیفا کی عالمی درجہ بندی میں 210 ممالک ہیں۔