آئرلینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرامیچ (جمعہ کو)کھیلا جائے گا

جمعرات 18 ستمبر 2025 16:03

آئرلینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرامیچ (جمعہ کو)کھیلا ..
ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) آئرلینڈ اور انگلینڈکی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل (جمعہ کو)دی ولیج، ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کی ٹیم کو سیریز میں آئرلینڈ کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی ٹیم ان دنوں آئرلینڈ کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کا ایک میچ کھیلا جاچکا ہے جوانگلینڈ کی ٹیم نے جیت لیا تھا۔انگلینڈ ٹیم کی قیادت جیکب بیتھل کریں گے جبکہ میزبان ٹیم کی قیادت پال رابرٹ سٹرلنگ کریں گے ۔ آئرلینڈ اور انگلینڈکی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 19 ستمبر کو جبکہ تیسرا اور آخری میچ 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تینوں میچز دی ولیج، ڈبلن میں ہی کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :