ٹاپ سیڈڈ نیل الیگزینڈررابرٹسن کا انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے رائونڈ32 میں سفر تمام

جمعرات 18 ستمبر 2025 13:22

ٹاپ سیڈڈ نیل الیگزینڈررابرٹسن کا انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ  کے رائونڈ32 ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) آسٹریلیا کے نامور کیوئسٹ ، ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن نیل الیگزینڈر رابرٹسن انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے رائونڈ 32 کے مقابلے میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔24 سالہ ویلزکے کیوئسٹ جیکسن پیج نے انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ میں نے مردوں کے مقابلوں رائونڈ 32 میں 43 سالہ آسٹریلوی دفاعی چیمپئن نیل الیگزینڈر رابرٹسن کو ہرا کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

ورلڈ سنوکر ٹور(ڈبلیو ایس ٹی) کے زیر اہتمام انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے برینٹ ووڈ سنوکر سینٹر میں جاری ہے۔ ٹورنامنٹ کے 32ویں رائونڈ میچ میں 24 سالہ ویلزکے کیوئسٹ جیکسن پیج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے نامور کیوئسٹ ، ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن نیل الیگزینڈر رابرٹسن کو 1 کے مقابلے میں 4 فریم سے نہ صرف شکست دی بلکہ ایونٹ کے ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ 24 سالہ ویلزکے حریف کیوئسٹ جیکسن پیج کا ٹاپ 16 رائونڈ میں مقابلہ انگلینڈ کے 43 سالہ حریف کیوئسٹ شان پیٹر مرفی سے ہوگا۔ \932

متعلقہ عنوان :