رواں مالی سال کے دوران پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں5.4 فیصد اضافہ

جمعرات 19 اپریل 2018 09:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) رواں مالی سال2017-18ء کے دوران پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں5.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹاک ایکسچینج( پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں ’’جولائی تا مارچ‘‘ کے دوران کمپنی نی7868 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کی خالص آمدن7466 ملین روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی نومہینوں کے دوران کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدن میں پانچ فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی31.56 روپے کے مقابلہ میں33.26 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

متعلقہ عنوان :