پاکستان میں 10ملین ہائوسنگ یونٹس کی کمی ہے، این بی پی

جمعرات 19 اپریل 2018 10:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان بھر میں 10ملین ہائوسنگ یونٹس کی کمی ہے جس میں سے 80تا 90 فیصد گھروں کی قلت کم آمدنی والے طبقہ کے لئے ہے۔ نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر اور سی ای او سعید احمد نے کہا ہے کہ این بی پی ملک میں ہائوسنگ سیکٹر کو قرضوں کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے اور اس میں خاطرہ خواہ اضافہ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ گھروں کی قلت کے مسئلہ پر قابو پایا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متوسط اور کم آمدنی والے طبقہ کے لئے گھروں کی فراہمی بنیادی مسئلہ ہے جس کے لئے گھروں کی تعمیر کے لئے قرضوں کی آسان فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گھروں کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے کے لئے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی اور فروغ پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مورٹگیج ری فنانس کمپنی ( پی ایم آر سی) کا قیام اس حوالے سے اہم کردار ادا کرے گا اور کمپنی گھروں کی تعمیر کے لئے آسان قرضوں کی فراہمی کے لئے معاون ثابت ہوگی جس سے گھروں کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :