فروری 2018ء کے دوران تمباکو کی برآمدات میں 25.5 فیصد کمی

جمعرات 19 اپریل 2018 10:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) فروری 2018ء کے دوران تمباکو کی برآمدات میں 25.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق فروری 2018ء کے دوران تمباکو کی قومی برآمدات کا حجم 0.8 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ فروری 2017ء کے دوران تمباکو کی برآمدات سے 1.07 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح فروری 2017ء کے مقابلہ میں فروری 2018ء کے دوران تمباکو کی برآمدات میں 25 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔