اسرائیلی فوجیوں کی غزہ کی سرحد کے نزدیک فائرنگ سی5 فلسطینی زخمی

جمعرات 19 اپریل 2018 10:50

غزہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) غزہ کی سرحد کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں نے ایک مرتبہ پھر فلسطینیوں پر فائرنگ کردی ہے جس کے نتیجے میں5 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابقغزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ سرحدی قصبے خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی فوج نے حماس کے عسکری ونگ کے ایک اڈے پر توپ خانے سے گولہ باری کی ہے۔اسرائیلی فوج نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے سرحد کی جانب آنے والے پانچ فلسطینیوں پر فائرنگ کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ان میں سے ایک شخص مسلح تھا۔