اللہ نے توفیق دی تو میں بھی دوسری شادی کرونگا‘ریمبو

ریمبو کی دوسری شادی پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا‘ اہلیہ صاحبہ

جمعرات 19 اپریل 2018 11:41

اللہ نے توفیق دی تو میں بھی دوسری شادی کرونگا‘ریمبو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) معروف اینکر پرسن اقرار الحسن کی دوسری شادی کے بعد ریمبو کے نام سے مشہور پاکستانی اداکار افضل خان بھی میدان میں آگئے، دوسری شادی کا اعلان، سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔معروف اینکر پرسن اقرار الحسن کی دوسری شادی منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔ اس وائرل ایشو پر معروف اداکار افضل خان ریمبو نے بھی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے پیغام میں اقرارالحسن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ اللہ نے توفیق دی تو وہ بھی دوسری شادی کریں گے یہ کہتے ہی انہوں نے کیمرہ ساتھ بیٹھی پنی اہلیہ صاحبہ کی جانب کیا اور پوچھا کہ کیا میری دوسری شادی پر آپ کو کوئی اعتراض ہو گا تو انہوں نے جواب دیا کہ جی نہیں! مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ خیال رہے کہ معروف اینکر پرسن اقرار الحسن نے دوسری شادی 5 سال قبل کی تھی تاہم وہ اب منظر عام پر آئی جس کی وجہ سے اینکر پرسن بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کی زد میں تھے۔ جس پر انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنا مؤقف پیش کیا اور دوسری شادی کی وضاحت پیش کی۔

متعلقہ عنوان :