جرائم کی روک تھام کیلئے معاشرہ کے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا، ڈی پی او

جمعرات 19 اپریل 2018 11:44

قصور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) نفرت انسان سے نہیں جرائم سے ہونی چاہیئے‘جرائم ازل سے شروع اور ابدتک جاری رہیں گے ہاں البتہ جرائم میں کمی ضرور ہوسکتی ہے‘جرائم کی روک تھام کیلئے والدین‘اساتذہ‘صحافی اور سول سوسائٹی کو اپنا موثرکردار ادا کرنا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار ڈی پی اوقصور زاہدنوازمروت نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع بھرکاکوئی بھی شہری کسی پولیس افسر کیخلاف مجھ سے رابطہ کرکے شکایت کرنا چاہے تو میرے دروازے ہروقت کھلے ہیں میں نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیاہے‘ظالم اور جابر لوگوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی ہے اورآئندہ بھی کرتارہونگا۔انہوں نے مزیدکہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے رات کو خود گشت کرتاہوںاورمجھے اپنی خصوصی ٹیم کا تعاون بھی حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :