جیکی شروف کانوجوان جوڑوں میں تھلیسیمیا کے مرض بارے شعور اجاگر کرنے پر زور

جمعرات 19 اپریل 2018 12:46

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار جیکی شروف نے نوجوان جوڑوں میںتھیلسیمیا بارے شعور اجاگر کرنے پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیکی شروف نے انڈیا کے بطور برینڈ ایمبیسیڈر اس بات پر زور دیا ہے کہ ہمیں نوجوان جوڑوں میں تھیلسیمیا بارے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ شعور کی کمی کے باعث نئی نسل اس بیماری کا شکار ہو رہی ہے اس لئے ہمیں چاہیئے کہ ہم لوگوں کواس بارے آگاہی فراہم کریں تاکہ نئی نسل اس بیماری سے بچ سکے،کیونکہ اگر میاں بیوی میں سے کوئی بھی تھیلسیمیا مائنر کا مریض ہے تو ان کا بچہ تھیلسیمیا میجر کا شکار ہو گا۔

انہون نے بتایا کہ میری ساس میں اس بارے آگاہی کی کمی کے باعث جب ہماری ہاں بیٹی کرشناپیدا ہوئی تو وہ تھیلسیمیا میجر کی مریضہ تھی۔

متعلقہ عنوان :