بھارت میں باراتیوں سے بھرے ٹرک پل سے نیچے جا گرا،21 افراد ہلاک

حادثہ ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا جب ٹرک حفاظتی باڑ سے ٹکراکر نیچے خشک گزرگاہ میں جاگرا،حکام

جمعرات 19 اپریل 2018 13:16

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) بھارت میں باراتیوں سے بھرا ایک ٹرک ایک پٴْل پر سے گرنے کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے میں دیگر 21افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے زیادہ تر کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے جاری ایک بیان میںکہاکہ بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں یہ حادثہ پیش آیا جب ایک ٹرک ایک پٴْل کی حفاظتی باڑ سے ٹکرانے کے بعد 20 میٹر نیچے دریا کی خشک گزرگاہ میں جا گرا۔ اس ٹرک میں 40 سے زائد افراد سوار تھے۔ مقامی پولیس افسر وشال شرما کے مطابق 21 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے زیادہ تر کی حالت نازک ہے۔