دمشق کے قریب گیس کے استعمال والے علاقہ میں تحقیقاتی انسپکٹر بھیجنے کیلئے کیب ارے شامی اور روسی حکام سے بات چیت جاری ہے، سکیورٹی ماہرین اقوام متحدہ

جمعرات 19 اپریل 2018 13:43

بیروت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) اقوام متحدہ کے سکیورٹی ماہرین نے کہا ہے کہ وہ دمشق کے قریب گیس کے استعمال والے علاقہ میں تحقیقاتی انسپکٹر بھیجنے کے سلسلہ میں شامی اور روسی حکام سے بات چیت کر رہے ہیں ۔ جب کہ کیمیائی ہتھیاروں کے نگران ادارہ کی بین لاقوامی تحقیقا تی ٹیم ابھی تک دوما میں اپنا تحقیقاتی کام شروع نہیں کر سکی جہاں پر 7 اپریل کے مشتبہ گیس حملہ میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ امریکہ اور مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد کی انتظامیہ دوما میں کیمیائی گیس استعمال کئے جانے کے اہم شواہد مٹا نے کی کوشش کرسکتی ہے ۔

فرانسیسی میڈیا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی ایک رپورٹ کے حوالہ سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا سلامتی اور تحفظ بارے محکمہ دوما میں حقائق کا پتہ چلانے والے ماہرین کی شام روانگی کے لئے انتظامات کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ امر قابل ذکر ہے کہ شام کی طرف سے دوما میں مبینہ گیس کے استعمال کے بعد عالمی میڈیا میں طبی عملہ کی طر سے متاثرین کو سانس کیلئے لگائے گئے ماسک اور علاج معالجہ کے مناظر دیکھکر دنیا دہل گئی جس کے فوری امرکہ ، فرانس اور برطانیہ نے شام میں یکے بعد دیگرے کئی میزائل داغے تھے تاہم پہلے سے نوٹس دئے جانے کے باعث زیادہ نقصان نہیں ہوا جبکہ شام کی حکومت اور سا کے اتحادی روس نے ان میزائل حملوں کو ناکا م بنانے کا دعوی بھی کیا تھا ۔

بعض مبصرین اور ماہرین کا کہنا ہے کہ شام کی حکومت اور روسی حکام دوما میں گیس استعمال کئے جانے کے شواہد ضائع کرنے یا چھپانے کے لئے تحقیقاتی ٹیم کو آنے کی اجازت دینے میں لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں ۔