کراچی سینٹرل جیل کے 2 قیدی پر اسرار طور پر ہلاک

ایک قیدی زاہد سینٹرل جیل کی بیرک میں مردہ حالت میں پایا گیا جبکہ دوسرے قیدی نصیر نے اسپتال میں دم توڑا

جمعرات 19 اپریل 2018 13:43

کراچی سینٹرل جیل کے 2 قیدی پر اسرار طور پر ہلاک
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) کراچی سینٹرل جیل میں دو قیدی پر اسرار طور پر ہلاک ہو گئے،ایک قیدی زاہد سینٹرل جیل کی بیرک میں مردہ حالت میں پایا گیا جبکہ دوسرے قیدی نصیر نے اسپتال میں دم توڑا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں پر اسرار طور پر ہلاک ہونے والے قیدیوں کی شناخت زاہد صغیر اور نصیر عابد کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق قیدی نصیر کو گزشتہ روز عدالت میں پیشی کے لیے لایا جا رہا تھا کہ ملزم کی طبعیعت خراب ہو گئی جس پر اسے سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق قیدی نصیر کے خلاف عزیز آباد تھانے میں تین مقدمات درج تھے ملزم جنوری 2017 سے سینٹرل جیل میں قید تھا۔دوسری جانب قیدی زاہد سینٹرل جیل کراچی میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جیل حکام کے مطابق 40 سالہ قیدی زاہد کو قتل کے مقدے میں عمر قید کی سزا ہوئی تھی اور وہ 2005 سے جیل میں تھا۔حکام کے مطابق مجسٹریٹ کی موجودگی میں دونوں قیدیوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔