محکمہ لائیو سٹاک کے زیراہتمام حویلیاں سرکل، ایبٹ آباد سرکل اور شیروان سرکل میں 10 روزہ ویکسین مہم جاری

جمعرات 19 اپریل 2018 13:54

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام حویلیاں سرکل، ایبٹ آباد سرکل اور شیروان سرکل میں 10 روزہ ویکسین مہم جاری ہے۔ ڈاکٹر نعمان صادق وٹرنری آفیسر (ہیلتھ) انچارج سی وی ایچ ایبٹ آباد نے دھمتوڑ اور گلیات کے مختلف علاقوں کیلئے ٹیمیں بھیجی ہیں جنہوں نے سینکڑوں مویشیوں میں ویکسین کی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضلع ایبٹ آباد ون حویلیاں سرکل میں گائوں کیالہ اور شیروان سرکل گائوں چمہٹی کا اپنی ٹیم کے ساتھ دورہ کیا اور بلدیاتی نمائندوںکے علاوہ لائیو سٹاک فارمز کے ساتھ اجلاس منعقد کئے۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے کہا کہ ہم 10 روزہ ویکسین مہم کے ذریعہ تمام علاقوں سے بیماریوں کا خاتمہ کریں گے اور دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے مختلف اقدامات کریں گے۔ انہوں نے ایبٹ آباد میں ڈویژنل لیبارٹری کے قیام کا ذکر کیا اور کہا کہ دودھ کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے ٹیم فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :