سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورہ مانسہرہ کا ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان

جمعرات 19 اپریل 2018 14:00

سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورہ مانسہرہ کا ایک بار پھر ملتوی ہونے کا ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے دورہ مانسہرہ کا ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا۔ اس سے قبل محمد نواز شریف کی جانب سے 15 اپریل کو مانسہرہ دورہ کا اعلان کر رکھا تھا جو موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ایک بار پھر دورہ مانسہرہ کیلئے 22 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی مگر عدالت کی جانب سے اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی لندن میں عیادت کی اجازت ملنے کے بعد 22 اپریل کا دورہ بھی منسوخ ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد نواز شریف اس وقت لندن پہنچ چکے ہیں جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کی۔ امید کی جاتی ہے کہ محمد نواز شریف کے دورہ مانسہرہ کے اعلان میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی متوقع ہے۔