کاشتکاروں کو ریپر ، تھریشر ، کمبائن ہارویسٹر سے گندم کی کٹائی کی ہدایت

جمعرات 19 اپریل 2018 14:22

فیصل آباد۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) پنجاب میں 16.75ملین ایکڑ سے زائد رقبہ پر کاشتہ گندم سی.5 19ملین ٹن سے زائد گندم حاصل ہونے کا امکان ہے جبکہ کاشتکاروں کو درانتی کی بجائے ریپر ، تھریشر ، ہارویسٹر ، کمبائن ہارویسٹر سے گندم کی کٹائی و گہائی کی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے کہاکہ زمیندار و کاشتکار گندم کی کٹائی و گہائی میں استعمال ہونے والے آلات اور زرعی مشینری کو اچھی طرح صاف ستھرا کرکے استعمال میں لائیں تاکہ گندم میں کسی قسم کی آلودگی باقی رہنے یاگندم کے دانے کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے۔

انہوںنے کہاکہ گندم ہمارے ملک کی ایک اہم فصل ہے جو ملک کی غذائی ضروریات کو پورا کرتی ہے نیز ہمارا ملک گندم کی پیداوار کے لحاظ سے خودکفیل ہو چکا ہے۔انہوںنے بتایاکہ کہ اگرچہ رواں سال 16.50ملین ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر کیاگیاتھا مگر اس کے مقابلہ میں 16.75ملین ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ یہ امر افسوسناک ہے کہ گندم کی 10فیصد کے قریب فصل کٹائی و گہائی کے دوران حفاظتی و تدارکی اور مناسب اقدامات کے باعث ضائع ہو جاتی ہے لہٰذا اس ضمن میں ماہرین زراعت کے مشوروں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :