Live Updates

عمران خان ہمیشہ لاہور سے ناکام لوٹے ِ29اپریل کو بھی نتائج مختلف نہیںہونگے‘ محمد مہدی

لاہو کو فتح کرنے کی دھن میں خیبر پختوانخواہ کو بھی کھو دیں گے ،اختلاف رکھنے والوں کو پارٹی سے نکالا جارہا ہے‘ میڈیا کوار ڈی نیٹر (ن) لیگ

جمعرات 19 اپریل 2018 14:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی میڈیا کوارڈنیٹر محمد مہدی نے کہا ہے کہ عمران خان ہمیشہ لاہور سے ناکام لوٹے ہیں اور 29اپریل کو بھی نتائج مختلف نہیںہوں گے، عمران خان لاہو کو فتح کرنے کی دھن میں خیبر پختوانخواہ کو بھی کھو دیں گے ، عمران خان نے اپنی اے ٹی ایم مشینوں کے علاوہ باقی عہدیداروںکے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اور جو بھی ان سے اختلاف رکھتا ہے اسے پارٹی سے نکال دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ جن لوگوں کو عمران خان نے پارٹی ٹکٹ نہیں دینے ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے اورجن پر کرپشن کے الزامات ہیں انہیں تحفظ فراہم کیا جارہا ہے ، عمران خان کے دائیں اور بائیں کھڑے افراد پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں لیکن وہ ان کے خلاف کوئی قدم اٹھانے کو تیار نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا وزیر اعظم بنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکے گا ، وہ ہمیشہ سے یہ خواب دیکھتے آئے ہیں اور ہمیشہ دیکھتے رہیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخواہ کی ترقی کے لئے بھی عوام کو بہت خواب دکھائے لیکن ایک بھی خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :