
تحفظ ختم نبوت امت مسلمہ کا مشترکہ پلیٹ فارم ،قادیانیت کے متعلق قوانین ختم نہیں ہونے دیں گے‘عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
قادیانیوں اور انکے آلہ کاروں کو انکی سازشوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ‘عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما ؤں کااجلاس سے خطاب
جمعرات 19 اپریل 2018 14:37
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے ،قرآن میں ایک سو مرتبہ اور احادیث میں دوسو دس مرتبہ ختم نبوت کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے۔عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ ہمیشہ حساس رہی ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا ہے۔
عقیدہ ختم نبوت پر پورے دین کی عمارت قائم ہے اور اسی میں امت مسلمہ کی وحدت کا راز مضمر ہے۔مولانا عزیزالرحمن ثانی نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے انہوںنے کہاسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا ۔ناموس رسالت کا قانون تمام انبیاء کرام کی عزت اور ناموس کا دربان اور چوکیدار ہے ۔آئین کی دفعہ295-C تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے ۔مجلس لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ قادیانی اپنے کفر و ارتداد اور اپنے الحاد آفریں نظریات کو اسلام باور کرواکے عالمی دنیا کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ہم اسلام و ملک دشمن قوتوں اور انکے آلہ کاروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ آئین کی اسلامی دفعات اور تحفظ ناموس رسالت کے ایکٹ کیخلاف اپنی مہم جوئی بند کریں ۔اجلاس میں ضلعی ختم نبوت علماء کنونشن ، متعدد کورسزاوررمضان المبارک میں دروس ختم نبوت طے کیے گئے۔رمضان المبارک کاپورا مہینہ آگاہی ختم نبوت کے طورپر منائے جانے کا اعلان بھی کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان زیتون کی کاشت میں خودکفالت حاصل کر سکتا ہے ‘رانا تنویرحسین
-
غیرقانونی بھرتی کیس، چوہدری پرویزالٰہی ودیگر ملزمان فرد جرم کیلئے 6نومبر کو طلب
-
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کیخلاف انکوائری کی تفصیلی رپورٹ اگلے ہفتے طلب
-
سندھ ہائیکورٹ، سیشن عدالتوں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر حکومت سے جواب طلب
-
لاہور، 14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا کریانہ اسٹور کا مالک گرفتار
-
50 سالہ خاتون سے زیادتی کی کوشش کے مقدمے میں 20 سالہ نوجوان کی ضمانت منظور
-
چیچہ وطنی ، جی ٹی روڈ پر مسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،ڈرائیور فرار
-
کراچی‘ فیشل ریکگنیشن کیمرے کے ذریعے پہلا ملزم گرفتار
-
زیتون کا شعبہ پاکستان کی معیشت کے لیے نیا سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے، رانا تنویر حسین
-
فیصل آباد،شادی سے انکار پر خاتون کو زندہ جلانے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
کراچی میں باپ نے 2 بچیوں کے گلے کاٹ دئیے
-
لاہورپھرپاکستان کا آلودہ ترین شہرقراز، پنجاب میں ایمرجنسی ایکشن پلان فعا ل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.