فلم ’’اومیرتا‘‘ 4 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

جمعرات 19 اپریل 2018 14:45

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) بالی وڈا داکارراج کمار رائو کی فلم ’’اومیرتا‘‘ 4مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ہنسل مہتا کی فلم ’’اومیرتا‘‘ 4 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

فلم طے شدہ شیڈول کے مطابق 20 اپریل کو ریلیز ہونا تھی لیکن فلم میں پرتشدد مناظر اور بولڈ موضوع کے باعث فلم کو ابھی تک سنسر بورڈ کی طرف سے کلیئرنس سرٹیفیکیٹ نہیں ملا جس کے باعث فلم مقررہ تاریخ پر ریلیز نہیں ہو سکی اور اب فلم 4مئی کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں اداکار راج کمار رائو، راجیش تیلنگ، روپندر نگرا اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :