شام میں اقوام متحدہ کے ایجنسی کے معائنہ کاروں پر فائرنگ،

ڈوما کیمیائی حملے کی تحقیقات ملتوی کردی گئی

جمعرات اپریل 14:47

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) شام میں اقوام متحدہ کے ایجنسی کے معائنہ کاروں پر فائرنگ کے بعد ڈوما میں کیمیائی حملے کی تحقیقات ملتوی کردی گئی ، او پی سی ڈبلیو کے ارکان ڈوما میں کیمیائی حملے کی تحقیقات کیلئے پہنچے تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق اقوام متحدہ کی ایجنسی او پی سی ڈبلیو کے معائنہ کار منگل کے روز ڈوما پہنچے تھے۔

(جاری ہے)

معائنہ کاروں نے کیمیائی حملے سے متعلق شواہد اکھٹے کرنا شروع کئے تو ان پر فائرنگ کردی گئی۔ معائنہ کار جان بچاکر دارالحکومت دمشق پہنچے اور انہوں نے معائنہ ملتوی کردیا۔او پی سی ڈبلیو کے ترجمان نے کہاکہ وہ حملے پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ اس کی وجہ معائنہ کاروں کے کام اور شیڈول کو خفیہ رکھنا ہے۔چ ڈوما میں روسی اور شامی افواج کے حملے میں بیسیوں افراد جاں بحق اور سیکڑوں متاثر ہوئے تھے۔