تارکین وطن سے متعلق عدالتی فیصلے کا احترام کیا جائے گا، یونان

جمعرات 19 اپریل 2018 14:47

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) یونان نے کہا ہے کہ تارکین وطن سے متعلق عدالتی فیصلے کا احترام کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونانی حکام نے کہا ہے کہ حکومت اس عدالتی فیصلے کا احترام کرے گی، جس کے مطابق یونانی جزائر پر آنے والے مہاجرین اور تارکین وطن جب سیاسی پناہ کی درخواست داخل کرا دیں تو پھر انہیں یونان میں کہیں بھی آنے جانے کی اجازت ہو گی۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ یورپی یونین کی اس پالیسی کے خلاف ہے کہ مہاجرین اور تارکین وطن کو یونان کے انہی جزیروں تک محدود رکھا جائے جہاں وہ پہلی مرتبہ پہنچتے ہیں، بھلے وہ سیاسی پناہ کی درخواست بھی دے دیں۔ تاہم اس فیصلے کا اطلاق یونانی جزائر پر پہلے سے موجود 15 ہزار سے زائد تارکین وطن پر نہیں ہو گا بلکہ نئے آنے والے تارکین وطن پر ہو گا۔