Live Updates

ایرانی صدرمسعود پزشکیان کی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای سے ملاقات

ملاقات اعتماد، عاجزی، گہرے خلوص سے بھرپور ماحول میں ہوئی،ایرانی صدر

جمعرات 7 مئی 2026 22:07

ایرانی صدرمسعود پزشکیان کی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای سے ملاقات
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سپریم لیڈرآیت اللہ مجتبی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بتایا ہے کہ آیت اللہ مجتبی خامنہ ای سے میری ملاقات اعتماد، عاجزی، گہرے خلوص سے بھرپور ماحول میں ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کے اندازِ گفتگو، نقط نظر، نہایت عاجزانہ اور گہرے مخلصانہ رویے نے مجھے بہت متاثر کیا۔ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اعلی ترین اتھارٹی کی عاجزی اور اخلاقی برتا ملک کے انتظامی نظام کے لیے مثال ہیں۔مسعود پزشکیان نے یہ بھی بتایا کہ میری سپریم لیڈر سے تقریبا ڈھائی گھنٹے ملاقات جاری رہی۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات