محکمہ لائیوسٹاک کی مویشی پال حضرات کو ان کے گھر کی دہلیز پر سہولیات کی فر اہمی

جمعرات 19 اپریل 2018 14:58

سرگودھا۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) محکمہ لائیوسٹاک سرگودہا ڈویژن کے تحت جاری سکیموں کی جانچ پڑتال کیلئے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ٹیموں نے ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں محکمہ کی جانب سے کٹا بھینس بچاؤ ‘کٹا فربہ پروگرام دیہی مرغبانی کی تقسیم اور بطخوں کی تقسیم کی سکیموں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر سرگودہا ڈاکٹر نوید زیدی ‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر خوشاب ڈاکٹر عارف سلطان ‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر میانوالی ڈاکٹر ضمیر درانی اورایڈیشنل ڈائریکٹر بھکر ڈاکٹر محمد اشرف رضا نے ٹیموں کو مختلف دیہات اور موضع جات کا دورہ کروایا ۔

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی ٹیموں نے محکمہ لائیوسٹاک کے عملے اور افسران کی کارکردگی کو خوش آئند قرار دیا۔ ڈائریکٹر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر نوید احمد خان نیازی نے کہاکہ محکمہ لائیوسٹاک نے مویشی پال حضرات کو ان کے گھر کی دہلیز پر سہولیات فراہم کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :