صدر ٹرمپ سے اچھے تعلقات ہیں، نکی ہیلی

جمعرات 19 اپریل 2018 15:04

اقوام متحدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ سے ان کے تعلقات بہت اچھے ہیں اور انہیں اس بات کی فکر نہیں کرنی چاہیے کہ ہیلی یا نائب صدر مائیک پینس 2020ء کے صدارتی انتخاب میں ان کے مقابل ہوں گے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ان کا یہ بیان نکی ہیلی اور وائٹ ہاؤس کے درمیان اختلاف رائے سے متعلق غیر معمولی طور پر ہونے والی باتوں کے بعد سامنا آیا ہے۔

(جاری ہے)

ہیلی جنوبی کیرولینا کی سابق گورنر ہیں جو وائٹ ہاؤس اور اقوام متحدہ میں اپنی دو ٹوک سفارت کاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔ بدھ کو امریکی صدر ٹرمپ سے ان کے تعلقات کے بارے میں پوچھا گیا تو نکی ہیلی نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے ان کے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا ٹرمپ کو پینس/ ہیلی کی مشرکہ مہم سے پریشان ہونا چاہیے تو وہ مسکرائیں اور سر کو جھٹک کر کہا ’’نہیں‘‘۔ پینس کے دفتر نے اس پر فوری طور پر ردعمل دینے کی درخواست کے باوجود کچھ نہیں کہا ہے۔