مصری فوج کے ہاتھوں سیناء میں داعش تنظیم کا امیر ناصر ابوزقول ہلاک

مقتول کے قبضے سے خودکار بندوق، دو دستی بم، گولہ بارود کی بڑی مقدار اور وائرلیس سیٹ برآمد ہوا،فوجی ترجمان

جمعرات 19 اپریل 2018 15:07

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) مصری فوج نے اعلان کیا ہے کہ سیناء کے علاقے میں دہشت گرد تنظیم داعش کے امیر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان کرنل تامر الرفاعی نے بتایا کہ مصری فوج کے اہل کاروں نے سیناء کے وسط میں متعدد پہاڑی علاقوں پر چھاپے مارے۔

(جاری ہے)

اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دہشت گرد تنظیم کا سرغنہ ناصر ابو زقول مارا گیا۔

مقتول کے قبضے سے خودکار بندوق، دو دستی بم، گولہ بارود کی بڑی مقدار اور وائرلیس سیٹ برآمد ہوا۔مصری فوج نے فروری سے سیناء کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ آپریشن میں اب تک 100 سے دہشت گرد اور کم از کم 22 مصری فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔