سمندر پار پاکستانیز وانسانی وسائل ،ْ حکومتی یقین دہانیوں سے متعلق ذیلی کمیٹی ،ْاور صنعت و پیداوار کی قائمہ کمیٹیوں اجلاس کل ہونگے

جمعرات 19 اپریل 2018 16:02

سمندر پار پاکستانیز وانسانی وسائل ،ْ حکومتی یقین دہانیوں سے متعلق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) قومی اسمبلی کی سمندر پار پاکستانیز وانسانی وسائل ،ْ حکومتی یقین دہانیوں سے متعلق ذیلی کمیٹی ،ْاور صنعت و پیداوار قائمہ کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس کل جمعہ کو ہونگے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کااجلاس (آج) جمعہ کو ساڑھے دس بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین میر عامر علی خان مگسی کریں گے۔ اجلاس میں بیرون ملک وفات پانے والے پاکستانیوں کے ورثاء کیلئے معاوضہ کی ادائیگی سمیت وزارت کے مختلف منصوبوں پر غور کیا جائے گا۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی حکومتی یقین دہانیوں سے متعلق قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا دوسرا اجلاس (آج) جمعہ کو پارلیمنٹ لاجز کے پپس ہال میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کی کنوینر شہزادی عمر زادی ٹوانہ کریں گی۔ اجلاس میں وزارت پارلیمانی امور، وزارت کیڈ ، سیفران کے حکومتی یقین دہانیوں سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کااجلاس (آج) جمعہ کو اولڈ پپس ہال پارلیمنٹ لاجز میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین اسد عمر کریں گے۔ اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے حوالے سے کمیٹی بریفنگ دیں گے جبکہ وزارت کے مختلف امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔