سعودی عرب میں گاڑی الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 19 اپریل 2018 15:29

سعودی عرب میں گاڑی الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) سعودی عرب کے شہر مکہ المکرمہ میں گاڑی الٹنے سے ٹرک کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق جیسے ہی گاڑی الٹی تھی اس میں سے بھاری نقد رقم ، غیر قانونی اشیاء اور ہتھیار بھی باہر گر گئے تھے۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سول دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر ہماری ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئی تھی ، جہاں پہنچ کر انھیں پتہ چلا کہ ڈرائیور پہلے ہی جاں بحق ہو چکا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈرائیور کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے اور گاڑی کی تلاشی لینے سے پیسوں سے بھرا ہوا بریف کیس ، 600 نشہ آور گولیاں اور ایک پسول برآمد ہوئی تھی ۔ محکمہ ٹریفک نے ڈرائیور کی موت اور گاڑی سے برآمد ہونے والی اشیاء کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔