کیٹ بلانچے،کرسٹن سٹیورٹ اور لیا سیڈاکس رواں سال 71 ویںکانز فلمی میلے کی جیوری میں شامل،

کیٹ بلانچے جیوری کی صدر ہوں گی

جمعرات 19 اپریل 2018 16:02

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ہالی وڈ کی منجھی ہوئی اداکارائیں کیٹ بلانچے،کرسٹن سٹیورٹ اور لیا سیڈاکس رواں سال 71ویںکانز فلمی میلے کی جیوری میں شامل ہو گئیں۔71ویںکانز فلمی میلے کے لئے 9 رکنی ججز پینل تشکیل دیا گیا ہے جس میں پانچ براعظموں کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 5 خواتین فنکار اور 4 مرد فنکار شامل کئے گئے ہیں۔

اداکارہ کیٹ بلانچے کانز فلمی میلے کی جیوری کی صدر ہوں گی ۔

(جاری ہے)

جیوری کے دیگر خواتین ارکان میں اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ، لیا سیڈاکس،امریکی فلمساز ایوا ڈوورنی،برونڈی کی گلوکارہ و موسیقار خدجا نین بھی شامل ہیں۔مرد ججز میں چین کے اداکار چنگ چن ،کینیڈین ہدایتکار ڈینس ولینیو،فرانسیسی کہانی نگار رابرٹ اور روسی ہدایتکار آندری زیاجنسوو کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے ۔

فرنچ رویرا کے سیاحتی مقام کانز میں فلمی میلہ8 مئی سے شروع ہو کر19 مئی تک جاری رہے گا۔ میلے میں ہالی وڈ کی خواتین اداکارئوں کی جنسی ہراسیت کے خلاف تحریک ’’ہیش ٹیگ می ٹو ‘‘ سرگرم ہو گی۔کانز فلمی میلہ میں اس سال اٹھارہ ہدایتکار مقابلے میں شریک ہیں جن میں خواتین ہدایتکار صرف تین ہیں۔میلے کا اعلی ترین اعزاز ’پام ڈی اور ‘ ہے جس کے لئے انتخاب جیوری کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :