غلہ منڈی میں جعلی کولڈ ڈرنکس کی فیکٹری پر چھاپہ

جمعرات 19 اپریل 2018 16:50

ملتان۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غلہ منڈی میں جعلی کولڈ ڈرنکس بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکر بھاری مقدار میں خام مال، پیکنگ میٹریل، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیبل و دیگر امدادی سامان برآمد کرلیا ہے، ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق جمعرات کو پولیس تھانہ ممتازآباد کی مدد سے غلہ منڈی میں ریڈ کی گئی اورفیکٹری کو سیل کرکے اس کالائسنس معطل کردیا گیا، دریں اثناء ایس ایچ او پولیس تھانہ ممتازآباد قسور کالرو نے اے پی پی کو بتایا کہ ریڈ کے دوران فیکٹری مالکان میں سے راجہ مدثر موقع سے فرارہوگیا جبکہ عبدالستار کوگرفتارکر لیا گیا ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :