آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا

جمعرات 19 اپریل 2018 16:50

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،احتجاجی مظاہرہ میں کلرکس کثیر تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے احتجاجی مظاہرے سے ایپکا کے ضلعی صدر حاجی عبدالسلام ساسولی،جنرل سیکر ٹری ابوبکر ،یونٹ صدر خدابخش لانگواور یونٹ جنرل سیکرٹری ظہور بادینی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایپکا اپنے مطالبات کے حق اور چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے گی ،ایپکا کے جائز مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونا باعث افسوس ہے ،ایپکا اپنے ملازمین کے حقوق پر کسی صورت بھی سمجھوتہ نہیں کریگی،انہوں نے کہاکہ ایپکا کے درجہ چہارم کے ملازمین کے کوٹہ کو 20فیصد سے بڑھا کر 50فیصد کیا جائے جبکہ ایپکا کے ملازمین کو یوٹیلٹی الائونس کی فوری فراہمی یقینی بناکر ملازمین کے حقو ق فراہم کرنا حکومت کی زمہ داری بنتی ہے مظاہرین نے کہاکہ حکومت ایپکا کے جائز مطالبات پر عملدرآمد یقینی بناکر ملازمین کو انکا جائز حق فراہم کریں تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے ،ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کرنے کا وقت آچکاہے ،ایپکا اپنے جائز مطالبات کے منظوری کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی اور مطالبات کے حق میں احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :