صوبہ سندھ میں ایک ارب روپے کی لاگت سے 14 نئی جننگ فیکٹریوں کی تعمیر کی جارہی ہیں ،نسیم عثمان

جمعرات 19 اپریل 2018 17:27

صوبہ سندھ میں ایک ارب روپے کی لاگت سے 14 نئی جننگ فیکٹریوں کی تعمیر کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) کپاس کے آئندہ سیزن 2018-19 میں صوبہ سندھ میں تقریبا 14 نئی جننگ فیکٹریاں تعمیر کی جارہی ہے جسکی لاگت فی فیکٹری 7 کروڑ روپے لگایا جائے تو 14 فیکٹریوں کی کل لاگت کا تخمینہ ایک ارب روپے ہوتا ہے فی الحال صوبہ سندھ میں تقریبا 300 جننگ فیکٹریاں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

14 جننگ فیکٹریوں سے ضلع خیرپور میں سوئی کے مقام پر 2 جننگ فیکٹریاں ضلع نواب شاہ )بے نظیر آباد( میں 6 فیکٹریاں ، ضلع سانگھڑ کے شہر ٹنڈو آدم میں 5 جننگ فیکٹریاں جبکہ ضلع حیدرآباد میں ایک فیکٹری میں مزید ایک نیا یونٹ نسب کیا جارہا ہے۔

کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ پہلے ہی 300 جننگ فیکٹریوں میں پھٹی کی خریداری میں آپس میں شدید مقابلہ ہوتا ہے۔ اب نئی فیکٹریوں کی تعمیر سے پھٹی کی خریداری میں مقابلہ بڑھ جانے کی صورت میں بیوارہ کام ہوجائے گا سندھ کے جنرز کا کہنا ہے کہ کپاس کی پیداوار ہر سال کم ہوتی جارہی ہے اس لئے سندھ حکومت کو چاہیے کے کپاس کی فصل میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہو اس وقت تک نئی جننگ فیکٹریوں کی تعمیر کی اجازت نہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :