ایس بی سی اے نے ،گلبرگ وگڈاپ میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم کردیا

جمعرات 19 اپریل 2018 17:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے جعفرطیارسی ایچ ایس میں 50دکانوں ،گلبرگ وگڈاپ میںغیرقانونی بکنگ آفسزسمیت شہرکے مختلف علاقوں میںغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیںمنہدم اورسربمہرکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ نے ملیرٹائون کے علاقے جعفرطیارسی ایچ ایس میں غیرقانونی50/دکانوں اوربالکونیوں کوبھاری مشینری کی مددسے منہدم کردیاجبکہ گلبرگ ٹائون میں پلاٹ نمبر C-8،بلاک 10،ایف بی ایریااورگڈاپ ٹائون پلاٹ نمبر SB-15،سیکٹرZ-2گلشن معمار اسکیم 45، پرفلیٹ /یونٹس کی فروخت کے لئے قائم غیرقانونی بکنگ آفسز کوسربمہرکردیاگیا۔

علاوہ ازیں ڈیمالیشن اسکواڈکی ٹیم نے جمشید ٹائون میں پلاٹ نمبرGRW.289،گارڈن ویسٹ ،پرپانچویں منزل کی آرسی سی چھت اوربیمز،پلاٹ نمبر 359،قاسم آباد ،پرغیرقانونی دکانوں کی تعمیرات کیلئے نصب شیٹرنگ ،پلاٹ نمبر 8/3،بہارکالونی ،کی چوتھی منزل کی پارٹیشن دیواروں اورچھت کی شیٹرنگ ،پلاٹ نمبر435،عامل کالونی ،پرپہلی منزل کی دیواروں اور آرسی سی کالمز،پلاٹ نمبر3،مقبول آباد ،بلاک 7&8،فیصل ٹاورمیں ایمنٹی ایریاپرغیرقانونی پارٹیشن دیواروں ،پلاٹ نمبرZC-10،لائنزایریاکی چوتھی منزل کی عقبی جانب آرسی سی چھت ودیواروں اورپلاٹ نمبر955،مسلم آباد پرتیسری منزل پرکمرے اور چھجے کی تعمیرات سمیت معززعدالت عالیہ کے حکم کی تعمیل میں پلاٹ نمبر GRE-107،گارڈن ایسٹ کی لازمی کھلی جگہ پر غیرقانونی تعمیرات کومنہدم کردیاگیاجبکہ صدرٹائون میں پلاٹ نمبر13,FT-4،فرئیرٹائون پرغیرقانونی قائم نجی بینک کی پارٹیشن دیواروں اورپلاٹ نمبرB-10 ،باتھ آئی لینڈکوارٹرزکی چھٹی منزل کی لازمی کھلی جگہ پردیواروں ،آرسی سی چھت وکالمزکو منہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبر F-26/3،بلاک 5،کلفٹن ،کواستعمال اراضی کی خلاف ورزی پرسربمہرکردیاگیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء گلبرگ ٹائون کے علاقے فیڈرل بی ایریامیںپلاٹ نمبرR-401 ،بلاک19 ،پردوسری منزل کی پارٹیشن دیواروں،پلاٹ نمبرC-78 ،بلاک6 ،کی دوسری منزل سامنے کی لازمی کھلی جگہ پرپارٹیشن دیواروں،پلاٹ نمبرR-873،بلاک 2،تیسری منزل کی آرسی سی چھت اوردیواروںکومنہدم کردیاجبکہ نیوکراچی ٹائون میں پلاٹ نمبرC1-32،سیکٹر6-Bپرچوتھی منزل کی آرسی سی چھت کومنہدم کردیاگیا۔ مذکورہ بالاانہدامی کاروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :