سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کے پرسنل سیکریٹری رمضان سولنگی کو ایک روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیاگیا

جمعرات 19 اپریل 2018 17:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) احتساب عدالت کے منتظم جج نے کرپشن کے الزام میں گرفتار سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کے پرسنل سیکریٹری رمضان سولنگی کو ایک روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے ۔جمعرات کو احتساب عدالت کے منتظم جج کے روبرو کرپشن کے الزام میں گرفتار سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کا پرسنل سیکریٹری رمضان سولنگی کوپیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

نیب حکام کے مطابق ملزم کو گذشتہ روز سندھ سیکریٹریٹ اسکے دفتر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم کے قبضے سے بڑی مقدار میں رقم،قیمتی اشیا،پرائز بانڈز سونا برآمد ہوا ہے۔ملزم کئی دہائیوں سے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کا پرسنل سیکریٹری کے عہدے پر تعینات ہے ۔ملزم ڈی ایم سیز ، یو سیز سے ماہانہ رشوت جمع کرتا تھا ۔ملزم کو لوکل گورنمنٹ آفیسر قمر جاوید کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ملزم قمر جاوید کو دو رو قبل نیب نے گرفتار کیا تھا ۔ملزم قمر جاوید جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہے۔عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ۔

متعلقہ عنوان :