شوہر نے ساتھیوں سمیت بیوی سے زیادتی کرڈالی ،غیر اخلاقی وڈیو بھی بنالی

شوہر سمیت 3افراد کیخلاف مقدمہ درج ،متاثرہ خاتون طبی جانچ کے لئے اسپتال داخل

جمعرات 19 اپریل 2018 17:48

شوہر نے ساتھیوں سمیت بیوی سے زیادتی کرڈالی ،غیر اخلاقی وڈیو بھی بنالی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) بھارتی ریاست اتر پردیش میں شوہر نے اپنے 2ساتھیوں کی مدد سے بیوی کے ساتھ بے حرمتی کی اور غیر اخلاقی وڈیو بنائی، شوہر سمیت 3افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،متاثرہ خاتون کوطبی جانچ کے لئے اسپتال داخل کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع گونڈا کے موتی گنج علاقے میں شوہر نے اپنے 2ساتھیوں کی مدد سے بیوی کے ساتھ بے حرمتی کی اور غیر اخلاقی وڈیو بنائی۔

(جاری ہے)

ایس پی للن کمار نے بتایا کہ موتی گنج علاقے کی رہنے والی خاتون نے اپنے شوہر سمیت 3افراد کیخلاف رپورٹ درج کرائی۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کو شادی کے بعد سسرال والے بدچلن ہونے کا الزام لگا کر گھر نہیں لے گئے۔شوہر نے بہانے سے گائوں کے باہر بلایا اور اپنے ساتھیوں سے ملکر اس کے ساتھ زیادتی کی اور غیر اخلاقی وڈیو بنائی۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر ملزمان کو گرفتار کرلیا اور متاثرہ کوطبی جانچ کیلئے اسپتال بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :