ڈی آئی جی امان اللہ خان ٹینس چیمپئن شپ عقیل خان نے جیت لی

جمعرات 19 اپریل 2018 18:34

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں جاری ڈی آئی جی امان اللہ خان ٹینس چیمپئن شپ پاکستان نمبر ون عقیل خان نے جیت لی گزشتہ روز چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے منعقد ہوئے اس موقع پر ڈی آئی جی امان اللہ خان مرحوم کے صاحبزادے پروفیسر ڈاکٹر حفیظ اللہ خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحت عباس‘سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل ‘رومان گل سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘گزشتہ روز ہونیوالے مینز سنگلز کے فائنل میں پاکستان نمبر ون واپڈا کے عقیل خان نے کے پی پولیس کے برکت اللہ کو چھ چار اور چھ ایک سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ‘انڈر14 کے سنگلز فائنل میں کے پی کے عزیر خان نے کے پی کے ہی حسام خان کو چھ تین اور چھ چار سے شکست دی ‘انڈر14 ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں عزیر خان اور حسام خان نے حمزہ رومان اور کاشان عمر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سات پانچ اور سات چھ سے شکست دی۔