ہنگو،عوام میں ڈینگی سے بچائو کے حوالے سے اگاہی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام واک

جمعرات اپریل 18:36

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) عوام میں ڈینگی بخار سے بچائو کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ ہنگو کے زیر انتظام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو سے پریس کلب ہنگو تک ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں اے ڈی سی حافظ عطاء المنعم، اے سی ہنگو یوسف کریم، ڈی ایچ او، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال، اے ڈی لوکل گورنمنٹ عابد زمان، ڈی ایس وی حاجی عبد الرحمان سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی سے بچائو کے اختیاطی تدابیر درج تھے۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے بچائو حکومت، انتظامیہ اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہے اوراس کے مکمل خاتمے میں عوام انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

مقررین نے ڈینگی کے ابتدائی علامات اور ڈینگی سے بچائو کے حفاظتی تدابیر بیان کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل تیز بخار،فلو،سر درد،جسم اور آنکھوں میں درد اور سرخ دبے جیسے علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال سے رجوع کر کے چیک اپ کرائیںجس کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات فراہم کئے گئے ہیں جبکہ ڈینگی سے بچائو کے لئے گملوں اور کیاریوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور طلوع افتاب اور غروب افتاب کے وقت بازو اور جسم کو ڈھانپ کر رکھیں جبکہ برتنوں سمیت کسی بھی جگہ پر کھڑے پانی کے نکالنے کو یقینی بنائیں تا کہ مچھروں کی آفزائش نہ ہو اور یہ بھی بیماری بھی نہ پھیلے۔

متعلقہ عنوان :